کراچی: نیو کراچی میں بدبخت بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون ڈی میں بدبخت بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کردیا، پولیس نے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بغدادی مسجد کے قریب مکان میں باپ بیٹے کا جھگڑا ہوا تھا، بیٹا 60 سال کے بزرگ والد حنیف عظیم سے جائیداد میں حصے کا مطالبہ کررہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ کی جانب سے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار پر بیٹے نے تشدد کیا، بیٹے کے تشدد سے باپ کی موت ہوگئی۔
نیو کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ہی مقتول کے بیٹے طاہر حنیف کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر میں گھریلو جھگڑے کے دوران سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے طیش میں آکر باپ کو چھریوں وار سے زخمی کیا، زخمی عبید الرحمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔