کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں قتل کی افسوسناک واردات کا معمہ حل کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن زیرو پوائنٹ سے 3 جولائی کی رات بزرگ کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو پتھر مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق 50 سال کے بزرگ کو پتھر مار کر قتل کیا گیا تھا، واردات کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتا چلا کہ مدعی مقدمہ بیٹا ہی باپ کا قاتل ہے، قاتل بیٹے نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: کراچی: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا مدعی نے ایف آئی آر میں غلط نام لکھوایا، مقتول کو بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول اپنے والد کی جائیداد ہتھیانا چاہ رہا تھا، ملزم نے دوست کی مدد سے والد کو زیرو پوائنٹ پر بلوایا تھا، ملزم عجب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوست کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔