اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کراچی : تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل پر سوار ماموں بھانجے کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار بس نے 2 موٹرسائیکل سوار ماموں بھانجے کو کچل ڈالا ، جبکہ دو کم عمر لڑکے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار 4 افراد کو ٹکر ماری ، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل پرسوار 2 کم عمر بچے حادثے میں محفوظ رہے، جاں بحق افراد کی شناخت سبحان اور معیز کے ناموں سے ہوئی، جو آپس میں ماموں بھانجے تھے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا حادثہ ناصر جمپ سے چمڑا چورنگی جانے والی سڑک پر پی این ٹی گیٹ کے قریب رونما ہوا، ایک موٹر سائیکل پر دوبچوں سمیت چار افراد سوار تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق مزدہ کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا نوجوان اسپتال منتقلی کے دوران دن توڑ گیا، 2 بچے معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ جس مقام پر رونما ہوا وہ تھانہ کورنگی کی حدود ہے، حادثے کی زمہ دار ڈرائیور اور مزدہ کوچ سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں