کراچی: ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے پیش آیا ، جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تاہم ڈرائیور موقع سے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے، حادثے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔
جاں بحق خاتون کی شناخت پچیس سالہ حمنہ اور زخمی کی پچیس سالہ احتشام کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق خاتون کورنگی اور زخمی شخص لائنز ایریا کا رہائشی ہے۔