منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کراچی: اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں پولیس اہلکار اور اہلیہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں پولیس اہلکار اور اہلیہ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے پولیس اہلکار اور اہلیہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار خمیسو جوکھیو تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں تعینات تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کی بیوی جاں بحق ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی، ریسکیوحکام نے بتایا تھا کہ شناخت 25 سالہ عبدل کے نام سے ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ نوجوان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، عبدل خان چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا، آبائی تعلق کوئٹہ سے ہے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ عبدل خان ہوٹل کی چھت پر کوارٹر میں رہائش پذیر کئی دنوں سے پریشان تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ متوفی دو روز سے کام پر بھی نہیں آرہا تھا،کمرے میں پھندا لگا کرخودکشی کرلی، خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی لگ رہی ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں