پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج حملہ، سیکیورٹی اداروں کا پرانی سبزی منڈی میں شوروم پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرانی سبزی منڈی کے قریب شو روم پر چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے خریدی گئی کار کے شو روم پر سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے دوران شو روم کے مالک سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے متعلق شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں، شوروم کے مالک نے گاڑی کی ملکیتی دستاویزات اداروں کے حوالے کیں۔

- Advertisement -

سیکیورٹی اداروں نے شوروم کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں خریدار کو گاڑی کا سودا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے شوروم سے روانگی کی فوٹیج بھی کیمرے میں فلم بند ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔

پولیس ترجمان کا بتانا تھا کہ دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں