پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی : پولیس اہلکار ڈھائی سال پہلے چوری کی گئی گاڑی چلاتا ہوا پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکار بھی چوری ہونے والی گاڑیاں چلانے لگے، ڈھائی سال قبل چوری ہونے والی کار کاغذات میں اب تک برآمد نہ ہوسکی، سی پی ایل سی نے گاڑی قبضے میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سی پی ایل سی کے ہمراہ پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری تھی کہ اس دوران ایک گاڑی کو روکا گیا، پولیس نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو گاڑی نمبر اے پی جی699 کو چیک کیا گیا تو وہ چوری کی نکلی۔

مزید تفتیش پر ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی پولیس اہلکار ہے، اس حوالے سے سی پی ایل سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کار چوری کی انوکھی واردات، پولیس پریشان

مذکورہ گاڑی سال 2016 میں اورنگی ٹاؤن سے چوری ہوئی تھی ، پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ گاڑی اب تک برآمد نہیں ہوئی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے پاس اس گاڑی کی موجودگی پر سی پی ایل سی اور پولیس خود بھی حیران ہے، گرفتار پولیس اہلکار سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں