تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کراچی: ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، رہائشیوں کا اہم انکشاف

کراچی میں سینٹرل جیل کےقریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں خوفناک آتشزدگی پر عمارت کی مکینوں کا کہنا ہے کہ 2 دن سے تیل بیسمنٹ میں اسٹاک کیا جا رہا تھا۔

متاثرہ عمارت کے رہائشیوں نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں 170فلیٹس ہیں اور 800خاندان آباد ہیں آتشزدگی کے بعد سے بجلی اور گیس بندہے۔

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ 2 دن سے تیل بیسمنٹ میں اسٹاک کیا جا رہا تھا عمارت سےاسٹور کو فوری بند کرایا جائے۔

دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے ڈیمولیشن ٹیم کا بیسمنٹ اور پہلی منزل میں آپریشن کر کے دیواریں توڑ دی۔

ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ افرادی قوت سے رکاوٹ بننے والی دیواروں کو مسمار کیا گیا ریسکیو میں بیمسنٹ اور پہلی منزل جانےمیں مشکلات تھیں۔

اسٹور انتظامیہ نے غیرقانونی پارکنگ ایریا میں آفس بنایا تھا عمارت میں غیرقانونی تعمیرات پر ریسکیو ٹیموں کومشکلات تھیں۔

Comments

- Advertisement -