جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی میں جرائم پیشہ افراد بے قابو، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹریٹ کرائم کاجن کراچی میں ایک بار پھر بوتل سےباہرآگیا۔ اہم شاہراہوں پر دن دہاڑے ڈکیتیاں ہونےلگیں۔ چھ ماہ میں پینتیس ہزارسے زائد رہزنی کی وارداتیں ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا شاید ہی کوئی ایسا باسی ہوگا جو کبھی اسٹریٹ کرائم کا شکار نہ بنا ہو، مصروف شاہراہوں اورچوراہوں پر گاڑیاں چلاتے،گلیوں اور فٹ پاتھوں پر پیدل چلتے افراد کو کبھی بھی کہیں بھی لوٹ لیا جاتا ہے چھ مہینوں کے دوران کراچی کے 2ہزار 2 سو 90 سے زائد شہری اپنے موبائل فونز سے محروم کردِیئے گئے۔

اسی دورانیے میں مختلف علاقوں سے11ہزار3 سو 30 سے زائد افراد موٹر سائیکلوں اور 994 شہری قیمتی گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ اعداد و شمار ہیں جو پولیس کے ریکارڈ پر ہیں، جبکہ موبائل فونزچھیننے کی ایسی بے شمار وارداتیں ہیں جس کی اطلاع شہری عموماً پولیس کو نہیں دیتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہترین پولیس گشت اور شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردینے سے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

کراچی میں اس وقت 35 سے زائد ایسی شاہراہیں ہیں جہاں مصروف اوقات میں ٹریفک جام ہونے کے بعد ملزمان شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں