تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

کراچی: 250 سے زائد اسٹریٹ کرائم وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے بن قاسم ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کی 250 وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں سندھ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت صالح کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سئایکل اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق  ملزم نے تفتیش کے دوران بن قاسم ٹاؤن، گھگر پھاٹک اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ 250 سے زائد وارداتیں کرچکا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق ملزم 250 سے زائد وارداتوں میں 70لاکھ روپے، 12سو سے زائد موبائل فونز چھین چکا ہے۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ملزم نے بھینس کالونی میں واقع دودھ کی دکان میں تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی ماری تھی‘۔ دورانِ تفتیش صالح نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز چھاپے مار رہی ہے۔

Comments