جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی کے شہریوں کو لوٹنے والے دوملزمان دس سال بعد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں درجنوں وارداتوں اور مقدمات میں انتہائی مطلوب دو رہزنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان امجد اور زاہد علی دس سال سے کراچی کےشہریوں کولوٹ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو دس سال سے لوٹنے والے ملزمان پولیس کے شکنجے میں آگئے ایس آئی یو طارق دھاریجو کی انکشافات سے بھرپور تفتیشی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

رپورٹ کےمطابق ملزم امجد اور زاہد علی بینک اور اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹتے تھے، ملزمان نے یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال میں درجنوں خواتین سے بیگ چھینے۔

اس کے علاوہ ملزمان نے گزشتہ سال اندرون سندھ اپنے ساتھیوں سے مل کر ایک شخص کو قتل بھی کیا تھا، ایس ایس پی ایس آئی یو طارق دھاریجو کے مطابق مذکورہ ملزمان متعدد مقدمات میں مفرور اور اشتہاری تھے۔

ملزمان امجد اور زاہد علی کے خلاف تھانہ عزیزبھٹی، شارع فیصل، گلستان جوہر، اور پریڈی تھانے میں مقدمات درج ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں