ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج، سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں پی ٹی آئی ارکان عالمگیر خان، ارسلان تاج اور شہریوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کا ماسک پہن کر اور کھلونا پستول تھام کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں جرائم کے واقعات سب سے زیادہ ہیں جبکہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں پولیس کے پاس کیسز کا اندراج سب سے کم ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ایک اورطالبہ جاں بحق

عالمگیر خان نے کہا کہ شہر میں دس ہزار کیمرے لگنے تھے، پیسہ کہاں گیا پتا نہیں، بلاول بھٹو کا فون چھن جائے تو ان کو پتا چلے گا، پولیس ریفارمز وقت کی فوری ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے باعث لوگ مررہے ہیں، پولیس عام آدمی کے تحفظ میں ناکام ہے رینجرز سے مدد لینی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محلہ کمیٹیاں قائم ہونی چاہئیں، شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس تولیا اب ایکشن بھی لے لیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں میڈیکل کی طالبہ مصباح کو ڈکیتی مزاحمت پر سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، واقعے کے خلاف گزشتہ روز طلبا نے پریس کلب پر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں