تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی خودکش حملہ: چین کا اہم بیان آگیا

چین نے کراچی میں چینی باشندوں پر ہونے والے خودکش حملے کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحقیقات اور مجرموں کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

چینی دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق چین اور پاکستان دہشت گردوں کو قابو میں رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں آہنی دوستی کودونوں ممالک میں عوامی حمایت حاصل ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی دوستی اور تعاون کو نقصان پہنچانےکی ہرکوشش کوعوام ناکام بنا دیں گے۔

بیان کے مطابق چین نے ہمیشہ پاکستان کی قومی ترقی کی حمایت کی ہے تعاون کو ہموار طریقے سے بڑھانےکیلئے بھرپور اقدامات کایقین ہے۔

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار شاری بلوچ کے اصل گھر کا سراغ لگالیا۔

یاد رہے اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم خودکش بمبار خاتون کے گلستان جوہر میں واقع فلیٹ پر پہنچی تھی اور فلیٹ کی تلاشی کے بعد فلیٹ کو سیل کردیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ خاتون خودکش حملہ آور نے فلیٹ چار سال قبل کرائے پر لیا تھا، خاتون کی کسی پڑوسی سے ملنا یا بات چیت نہیں تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں صرف ضرورت کا سامان ہے، کوئی فرنیچر نہیں، فلیٹ میں کئی کئی روز تک تالا لگا رہتا تھا۔

Comments

- Advertisement -