جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر سے متعلق خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا جسے 2025 میں ہی مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرِ صدارت اس حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کی۔

عبدالعلیم خان نے اجلاس میں اظہارِ خیال کیا کہ موٹروے کا کام 2025 میں ہی جلد از جلد شروع کریں گے، سندھ حکومت کو موٹروے تعمیر میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’حیدرآباد سکھر موٹروے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو گی‘

انہوں نے کہا کہ موٹروے کا آغاز کراچی پورٹ سے ہوگا جبکہ سکھر کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا، ملک میں نارتھ اور ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں کراچی سکھر موٹروے سنگ میل ثابت ہوگا، پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر شروع کیا جا سکتا ہے، پارٹنر شپ میسر نہ ہوئی تو حکومت خود موٹروے کا خرچہ اٹھائے گی۔

عبدالعلیم خان نے مزید بتایا کہ آئندہ 25 سال میں یہ موٹروے 3 ہزار ارب روپے منافع دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں