اشتہار

کراچی : راشد منہاس روڈ پر نجی سپر اسٹور کی جزوی بندش کے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر نجی سپر اسٹور کی جزوی بندش کے احکامات جاری کردیئے، احکامات اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نجی سپر اسٹور کے پاس مطلوبہ پارکنگ نہ ہونے سے شدید ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا ہے۔ سپر اسٹور روزانہ شام ساڑھے تین بجے سے رات ساڑھے نو بجے تک بند رکھا جائے۔

اقدامات کے باوجود اگر ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا رہا تو متبادل پارکنگ کے حصول تک سپر اسٹور مستقل بند کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

نجی سپر اسٹور انتظامیہ پارکنگ کا انتظام کرکے ٹریفک پولیس سے رابطہ کرے، اسٹور انتظامیہ ٹریفک جام نہ ہونے کی یقین دہانی کرائے ، ایسٹ زون پولیس مقررہ اوقات میں اسٹور بند کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کرائے۔

اس سے قبل گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر قائم ہونے والے سپر اسٹور کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا ، جس کے باعث‌شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا، شہری حکومت نے عوام کی جانب سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سپر اسٹور کو وارننگ جاری کی تھی۔
.
تاہم کمشنر کراچی نے غیر قانونی پارکنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سپر اسٹور کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی سپر اسٹور کے مالکان کو یہ نھی حکم جاری کیا تھا کہ متبادل پارکنگ کے بعد ہی اسٹور کھولا جائے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں