اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

عوام کو مارنے کا لائسنس نہیں دے سکتے،جسٹس امیرہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں غیرقانونی سائن بورڈز کیس میں سندھ حکومت کو اعتراضات کا تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کردی ، جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عوام کو مارنے کا لائسنس نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے کراچی میں عوامی مقامات پر غیرقانونی سائن بورڈز کی تنصیب سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ کئی پل نجی سکیٹر کے تعاون سے بنائے گئے ہیں، پلوں کی تعمیراورمرمت کے اخراجات بل بورڈز سے پورے کیے جاتے ہیں۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کس قانون کے تحت شہری حکومت ایسے معاہدے کرتی ہے، عوام کو مارنے کا لائسنس جاری نہیں کرسکتے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے تو تمام پل ختم ہو جائیں گے، جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ پل ختم ہوتے ہیں تو بے شک ہوجائیں، عوام کی سلامتی ہماری نظر میں زیادہ اہم ہے، عدالت نے سماعت عید کے بعد تک کیلئے ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں