ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد گرفتار 1 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے شاہ لطیف ٹاوٗن میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاوٗن میں موجود مکان پر چھاپہ مارا گیا، جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کررہے ہیں، عمر شاہد کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

- Advertisement -

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے، عمر شاہد نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کو تحقیقات کےلیے لے جایا جارہا ہے۔

دہشتگردوں کی شکست کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مکان کا کنٹرول حاصل کرلیا، جس کے بعد مکان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا۔

بی ڈی ایس نے مکان سے برآمد بارود سے بھرے رکشے کو ناکارہ بنادیا گیا، دہشتگردوں نے رکشے میں بال بیرنگ،نٹ بولٹ مختلف خانوں میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ نقصان زیادہ سے زیادہ ہو۔

بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ مکان سے چار خودکش جیکٹس، 15 دستی بم اور چار کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں جبکہ سیکڑوں گولیاں، دو راکٹ لانچر اور بلاک بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں