کراچی: شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں 18 اپریل کو فیکٹری میں دوران ڈکیتی چوکیدار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا آپریشن اور انویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 18 اپریل کو فیکٹری میں دوران ڈکیتی چوکیدار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم ایاز فیکٹری کا ورکر نکلا، تینوں ملزمان نے ایاز کی معلومات پر ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم سلمان پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، تیسرے ملزم فیصل کا کباڑی کا کاروبار ہے۔
یاد رہے کہ ملزمان نے 18 اپریل کی رات فیکٹری میں داخل ہو کر چوکیدار غلام مرتضیٰ کو یرغمال بنایا تھا، ملزمان نے 6 لاکھ روپےلوٹے، ڈی وی آر نکالی، الیکٹرانک کیبلز بھی کاٹ کر لے گئے تھے۔
ڈکیتی کے دروان ملزمان نے چوکیدار کو قتل کیا اور بعد میں اسکی موٹر سائیکل بھی لے گئے تھے۔