ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پولیس وردی پہن کر جرائم کی وارداتیں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر منشیات فروش اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ کار کارروائی کی، اس دوران منشیات کے بین الاصوبائی اسمگلنگ گروہ کے سرغنہ کر گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عطااللہ، عدنان خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان  کے قبضے سے پولیس یونیفارم، پولیس کے جعلی کارڈز، 2 پستول اور منشیات بھی برآمد ہوا ہے، ان میں ملزم عطااللہ منشیات کے بین الاصوبائی اسمگلنگ گروہ کا سرغنہ ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا ہے اور کراچی میں نو عمر افراد کے ذریعے سپلائی کرتا تھا، ملزم منشیات کی خریداری کیلئے مختلف اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ بھاری رقوم خیبر پختونخوا میں اپنے ساتھیوں کو بھجواتا تھا، ملزمان پولیس وردی پہن کر اسٹریٹ کرائم وارداتیں کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں