کراچی: اکبر روڈ کے قریب مشکوک بیگ برآمد ہوا، جسے بعدازاں بم ڈسوزل اسکواڈ نے کلیئر قراد دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پریڈی میں اکبر روڈ کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے اطراف کی جگہ کو خالی کرا کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر اطراف کی تمام گاڑیوں اور لوگوں کو اس جگہ سے دور کردیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور تلاشی کے بعد بیگ کو کلیئر قرار دیدیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کے مطابق بیگ میں کچھ کاغذ اور کچرا موجود تھا۔
پولیس کے مطابق شہر میں جاری دہشت گردی کے خوف کے باعث کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھل جاتا ہے، جس کے باعث پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو مذکورہ مقام پر طلب کیا گیا تھا، جسے تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا.