جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں لڑکی کے سامنے نوجوان قتل، ملزمان فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پھر سر اٹھانے لگے ایک دن میں دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں فائرنگ سے اعجاز نامی نوجوان کو گولیاں مار دی گئیں، مقتول اپنے دوستوں سے گاڑی لے کر مہمانوں کو گھمانے نکلا تھا ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے نوجوان سے جھگڑا کرنے کے بعد اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول اعجاز نامی نوجوان قائد آباد شیرپاؤ کالونی کا رہائشی ہے، اعجاز دوست سے گاڑی لے کر خاتون کو لانڈھی 89 لایا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے آتے ہی اعجاز کو مارنا شروع کردیا، مقتول نے پستول نکالی تو ان لڑکوں نے پستول چھین کر اسے دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ادھر نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا مقتول کی شناخت یوسف کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہن کر آیا،7 گولیاں ماریں، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں