اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں‌ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس کا قیام

اشتہار

حیرت انگیز

کمشنر کراچی نے شہر قائد کی دو بڑی مارکیٹوں میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد فائرسیفٹی کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی دو بڑی مارکیٹوں میں خطرناک آتشزدگی اور کڑوڑوں روپے مالیت کا سامان جل جانے کے بعد کمشنر کراچی نے فائر سفیٹی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی، جس کے چیئرمین وہ خود ہی ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ٹاسک فورس کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا،جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، میٹرو پولیٹن کمشنر ، کراچی ڈویژن کے تمام کمشنر بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ، چیف فائر آفیسر کے ایم سی، سوئی سدرن  اور کے الیکٹرک کے نمائندے بھی ٹاسک فورس میں شامل  ہیں۔

ٹاسک فورس قانون میں فراہم کردہ فائر سیفٹی اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنائے گی اور عدم تعمیل کے اثرات کے بارے سے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرے گی۔ اس کے علاوہ غیر شکایتی سہولیات کی نشاندہی بھی ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی آتشزدگی کے واقعات: ’لاک ڈاؤن سے کاروبار ٹھپ ہوا، بقیہ کسر سانحے نے نکال دی‘

نوٹی فکیشن کے مطابق شکایتی سہولیات میں شاپنگ ایریاز، صنعتی اور تجارتی سہولیات، اور رہائشی محلات شامل ہیں۔ ٹاسک فورس آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے تدارکاتی اقدامات اٹھانا کےلیے  اپنی تجاویز کمشنر کو پیش کرے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں