بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی کا درجہ حرارت مزید نیچے آنے کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کا درجہ حرارت مزید نیچے آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رات میں سردی میں اضافے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہے ، کراچی میں بھی سرد ہواؤں کا گشت جاری ہے اور رات میں سردی میں اضافے کا امکان ہے جبکہ موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے30ڈگری تک رہے گا۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ، سخت سردی میں مڈل کےامتحانات دینے والے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، طلباء کا کہنا ہے کہ کلاس رومزمیں ہیٹرز نہیں جبکہ دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

شمالی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علا قوں میں دھند چھائے رہنےکاامکان ہے۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں