اشتہار

موسم گرما شرع ہونے سے قبل ہی کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کا دارالحکومت کراچی گزشتہ 2 سال سے ہیٹ ویو کا شکار ہونے کے بعد ایک بار پھر اسی موسم کی طرف جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ 21 فروری بروز بدھ دن 11 بجے تک درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔

- Advertisement -

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چند دنوں میں کراچی کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے اور پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرما اپنے آخری مراحل میں ہے۔ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

سب سے کم درجہ حرارت گلگت بلتستان کے ضلع استور میں منفی 3 سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ 3 سال قبل سنہ 2015 میں پہلی بار خطرناک ہیٹ ویو نے کراچی کو اپنا نشانہ بنایا تھا جس میں 2 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

ہیٹ اسٹروک کی وجوہات، علامات اور بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر

اس کے اگلے سال سے سرکاری اور نجی سطح پر انتظامات کیے گئے جس کے بعد سے عوام کی جانب سے ہیٹ ویو کے دنوں میں احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو اب کراچی کے موسم کا حصہ بن چکی ہے اور ہر سال کئی بار رونما ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق موسم کی اس شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل المدتی منصوبہ کرنی ضروری ہے جس میں سرفہرست بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں