جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یومِ آزادی اور یوم دفاع پرکراچی اور اندرون سندھ میں دہشت گردی کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حساس اداروں نے کراچی اور اندرون سندھ میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا ہے، حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی اور یوم دفاع کے موقع کراچی اور اندرون سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں جبکہ الرٹ کی کاپی وزات داخلہ سندھ، رینجرز ہیڈ کواٹر اور آئی جی سندھ کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان سوات کے دہشتگرد کراچی اور اندرون سندھ میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق پانچ خودکش حملہ آور اور تین سے چار دہشتگرد شہر میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے پاس خودکش جیکٹس بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشتگرد یوم آزادی اور یوم دفاع کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کرسکتے ہیں، حساس ادارے کی جانب سے یوم آزادی اور یوم دفاع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے جبکہ شہر میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں