جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم آسٹریلیا سےڈر رہے ہیں، بابراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم آسٹریلیا سےڈر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ورچوئل کانفرنس قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کراچی کی وکٹ اسپنرز کو مدد کرے گی، دو اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ممکن ہے کہ وہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوں۔

بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کے جس اسپنر کا ڈیبیو ہو رہا ہے اس کو دیکھا نہیں، اس کی ویڈیو دیکھ کر تیاری کریں گے، پنڈی ٹیسٹ میں انفرادی اور بحیثیت ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، کوشش کریں گے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ کراچی کا موسم گرم اور کنڈیشنز مختلف ہے پچھلے ٹیسٹ میچ میں ہمارے فارمنس اچھی رہی، بولرز نے دس وکٹیں حاصل کیں اور بیٹرز نے اپنا کردار نبھایا کوشش یہی ہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ جیتیں کیونکہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہیں، پنڈی کی نسبت کراچی میں گرمی زیادہ ہے، یہ تاثر غلط ہے ہم آسٹریلیا سے ڈر رہے ہیں، یہ تاثر بھی غلط ہے کہ پاکستانی بلے باز سست کھیلے، یہ کسی نے نہیں دیکھا کہ پنڈی میں امام الحق کم بیک اور عبداللّٰہ شفیق کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ کھیل رہے تھے۔

واضح رہے کہ بینو قادر ٹرافی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں