تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لبوشین کبھی تم نے ’لب شیریں‘ سنا ہے؟

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مداح دلچسپ بینرز لے کر پہنچ گئے۔

شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں بینرز اور پلے کارڈز لے کر اسٹیڈیم پہنچے جس میں کسی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دعوت پر مدعو کیا تو کسی نے کینگروز کو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا خوف دلایا۔

ایک نے مارنس لبوشین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘لبوشین کبھی تم نے لبِ شیریں سنا ہے؟’

کچھ مداحوں نے تو آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس کیری کے سوئمنگ پول میں گرنے کے واقعے کو بھی اپنے پلے کارڈ پر لکھا اور انہیں ٹرول کیا۔

خاتون مداح نے اسٹیو اسمتھ کے لیے پیغام لکھا اور کہا کہ ‘اسٹیو، برائے مہربانی ہمارے گھر رات کے کھانے پر آجائیں، میری امی شاندار بریانی بناتی ہیں’۔

ایک اور نوجوان نے اپنے بینر میں اسمتھ، مارنس اور کپتان پیٹ کمنز کے لیے پیغام تحریر کیا اور کہا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتا دیکھیں۔

ایک تماشائی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے لیے پیغام لکھا جس میں تھا کہ ‘ویرات، چاہے آپ سنچری اسکور کریں یا نہیں، آپ میرے پسندیدہ کھلاڑی رہیں گے’۔

Comments

- Advertisement -