بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بابر اعظم ڈٹ گئے، پاکستان کو جیت کے لیے 314 رنز درکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے، پاکستان کو جیت کے لیے مزید 314 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لیے آٹھ وکیں لینا ہوں گی۔

کپتان بابر اعظم 102 اور اوپنر عبداللہ شفیق 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

دوسری اننگز کے آغاز میں اوپنر امام الحق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن اور کیمرون گرین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے شاہنوں کو جیت کےلیے 506 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنالیے، عثمان خواجہ 44 رنز بناکر ناؤٹ رہے جب کہ مارنوس لبوشین 44 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

چوتھے روز آسٹریلیا نے 97 رنز بناکر دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کےلیے 506 رنز کا ہدف دیا۔

ٹیسٹ میں گزشتہ روز پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر 7 رنز بناکر پاکستانی گیند باز حسن علی کا شکار ہوئے تھے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 وکٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں