اشتہار

کراچی: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا، ہیوی مشینری کے ساتھ کارروائی کی جائی گی۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آج آرام باغ کی فرنیچر مارکیٹ، لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے ایم سی کا کہنا ہے کہ نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو الرٹ کرد یا گیا، انسداد تجاوزات کے افسران، ملازمین کو صبح 11 بجے تھانہ پریڈی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

کراچی: رینبو سینٹر کے قریب نالوں پر قائم سو سے زائد دکانیں مسمار

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف یہ آپریشن دو روز قبل کیا جانا تھا لیکن دکان داروں کے احتجاج کے باعث انھیں بارہ گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی۔

انسدادِ تجاوزات مہم سے متعلق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اتوار کے دن بھی کام کر رہے ہیں، مزاحمت ہوگی تو بھی آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف کام یاب آپریشن کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں