پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات میں تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، مہنگے داموں بیچنے کے لیے دودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ بھی کیا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا اور ڈیری ایسوسی ایشنز کو گٹھ جوڑ سے باز رہنے کا حکم دے دیا

ٹربیونل نے بتایا کہ کراچی کی تینوں ایسوسی ایشنز کے عہدیداران تحریری یقین دہانی جمع کرائیں جبکہ عہدایداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں کمی کردی اور عہدیداران کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

کمیشن نے بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن نے گزشتہ برس کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کا آغاز کیا، کراچی کی تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز قیمتوں میں اضافے میں براہ راست ملوث پائی گئیں، مہنگے داموں بیچنے کے لیے دودھ کو آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ بھی کیا جاتا۔

کمپٹیشن کمیشن نے ایسوسی ایشنز کے عہدیداران پر 10 اور 5 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے اور کہا بزنس ایسوسی ایشنز تجارتی لحاظ سے حساس معلومات کے اشتراک کا ذریعہ نہ بنیں، کاروباری ادارے اور ایسوسی ایشنز مسابقت مخالف اقدامات کی سہولت کاری سے باز رہیں۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں