منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون ہواؤں کاسلسلہ آج سےمشرقی سندھ میں داخل ہونےکاامکان ہے ، جس کے باعث شہر قائد میں کل گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نئے مون سون سسٹم کے تحت ، سکھر،لاڑکانہ، خیرپور، دادو، جیکب آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں آج سے چار سمتبر کے دوران متعدل، تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملک بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جب کہ سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں اورریلوں سے تباہی دکھائی دیتی ہے۔

۔محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں