پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ، رواں ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ شہر میں رواں ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا دورانیہ 29 سے 31 مئی تک رہے گا، ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں مستقل غیرفعال رہ سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی میں سے جمعرات تک درجہ حرارت 42 ڈگری جانے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

- Advertisement -

سردارسرفرازکا کہنا تھا ملک میں موجودہ گرمی کی لہرموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے، گرمی کی لہر چار سے پانچ جون تک برقرار رہے گی۔

چیف میٹ نے مزید بتایا کہ جون کےپہلے ہفتے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے تاہم جون میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ میں آج درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت40ڈگری تک محسوس کی جانے لگی ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھرسےباہر نکلنے سے گریز کرنے کے ساتھ ٹھنڈے پانی اور ہلکے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے اور کہا گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے سرکو ڈھانپ کررکھیں۔

دوسری جانب پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں شدیدگرمی کی لہر برقرار ہے ، سکھرمیں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج درجہ حرارت پینتالیس سے50 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں