ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

بارش برسانے والا سسٹم اور شدید سردی کی لہر، کراچی والے تیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بارش اور شدید سردی کی لہر سے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا زور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں سے بارش برسانے والا سسٹم آج رات بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی بلوچستان سے ملک میں داخل سسٹم کا کراچی پر بھی اثرپڑے گا اور 4 جنوری کے بعد سے کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرسکتا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے مری اور گلیات میں آج سے چھ جنوری تک بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں : نئے سال کے پہلے ہفتے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ بڑی پیشگوئی

ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 جنوری تک مری اور گرد و نواح میں برفباری کے امکانات ہیں، مری میں سیاحوں کی سہولت کیلئے 13 فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔

خیال رہے آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی نو ڈگری ریکارڈ ہو جبکہ گلگت منفی 6 ،استور منفی 5 ، ہنزہ اور چترال میں منفی 4 ، کوئٹہ میں صفر جبکہ پشاور، اسلام آباد میں ایک ، لاہور میں 7 اور کراچی میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں