اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لیے آئی جی سندھ اور پی سی بی انتظامیہ میں جلد اجلاس ہوگا۔ کوشش ہے کہ پی سی بی سیکیورٹی انچارج کی میٹنگ آج ہی کروائی جائے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کراچی والوں کا بھی حق ہے کہ عالمی کرکٹ اپنے شہر میں ہوتا دیکھیں۔


لاہور کے بعد اب کراچی کی باری ہے: نجم سیٹھی

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کراچی کے اسٹیڈیم بھی بحال ہوں گے۔ کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ لانا خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے انتہائی مثبت بات چیت ہوئی، کراچی میں پہلے مشکلات تھیں لیکن اب صورتحال بہتر ہے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ 4 دن بعد آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کے سربراہ پاکستان آرہے ہیں۔ رینجرز اور پولیس نے سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ تیار کر لی ہے۔ لاہور میں میچز کروا دیے، اب کراچی کی باری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب کا بجٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کی میٹنگ میں کچھ ایشوز کا ذکر کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا نیا اسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایم او یوکے مطابق میچز نہیں ہوئے۔ دسمبر یا جنوری تک بی سی سی آئی کے خلاف آئی سی سی میں کیس کردیں گے۔ نئے اسٹرکچر کے مطابق بھارت نہیں کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس حذف ہوں گے۔

پی ایس ایل کے 4 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے، گراؤنڈ میں تیاریوں کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اگلے برس فروری میں ہوگا۔ اس سے قبل سال 2017 میں ہونے والا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات جبکہ لیگ کا فائنل میچ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھیلا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں