ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 125 سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس 320 کے ایک (ونگ) پر  کو نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

کپتان نے مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروایا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد سے کرچی جانے والی پرواز پی ایف 126 کو منسوخ کر کے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ چند مظاہرین نے کہا کہ انہیں کراچی سے بیرون ملک روانہ ہونا تھا، پرواز کی تاخیر کی وجہ سے اُن کی اگلی فلائٹ نکل گئی ہے۔

نجی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایک پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے کراچی جانے والی پرواز کو منسوخ کرنا پڑا،مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر  منسوخی کا فیصلہ کیا گیا‘۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں