ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز آندھی کی زد میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔

مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے ک واپس موڑ لیا گیا۔

پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ان کی مدد کی اور پرواز کا رخ کراچی کے لیے واپس موڑ دیا گیا۔

اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 6385 کو بھی کراچی منتقل کردیا گیا۔

لاہور میں طوفانی بارش کے باعث کراچی کی دو پروازیں پی کے 305 اور پی ایف 405 کی روانگی میں بھی تاخیر ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد سے کراچی آنے والی دیگر شہروں کی پروازوں کو بھی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان کے بعد بارش

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان کے بعد بارش شروع ہوگئی، طوفانی ہواؤں سے لاہور ہائیکورٹ میں درخت کا کچھ حصہ گر گیا، چڑیا گھر میں بھی درخت گرا، پارکنگ میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں