جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کراچی والے ہو جائیں ہوشیار، گرمی پوری شدت سے آنے کو ہے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی والے ہو جائیں ہوشیار کہ گرمی پوری شدت سے آنے کو ہے تیار آج رواں موسم گرما کا گرم ترین دن رہنے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معمول سے زیادہ عرصے تک سردیاں رہنے کے بعد رخصت ہو گئیں اور گرمی نے ڈیرے ڈالنا شروع کر دیے ہیں۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد جب کہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک گرمی کی شدت کا احساس زیادہ رہے گا جب کہ اگلے چند روز تک شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں