کراچی : کراچی کے تاجروں کا کل مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کردیا اور کہا 12 سے 3 بجے تک مارکیٹیں بند کرکے احتجاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آل صدرالائنس آف مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے اعلان کیا ہے کہ اضافی بلزکیخلاف کل مارکیٹیں بندکرکےاحتجاج کیا جائے گا۔
آل صدرالائنس آف مارکیٹ کا کہنا تھا کہ 12سے3بجے تک مارکیٹیں بند کرکےاحتجاج کیا جائے گا، ایک ہفتے کے بعد مارکیٹوں کے باہر بھی دھرنا دیا جائے گا۔
گذشتہ روز آل صدرالائنس مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن کی جانب سے مہنگی بجلی اور کیپسٹی چارجز کے خلاف صدر کی مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاجررہنما فہیم نوری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی چارجز کےخلاف جمرات کو ہنگامی اجلاس بلارہے ہیں، اجلاس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
فہیم نوری نے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں صدر کی مارکیٹیں بند کردیں گے، حکومت بجلی کے ٹیرف کو کم کرے، کاروبار کرنا ناممکن ہے۔