تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لاک ڈاؤن ، کراچی کے تاجروں کا دکانیں کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

کراچی : شہر قائد میں تاجروں نے یکم رمضان سے تمام مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا حکومت کے کسی وزیر ،مذاکرتی ٹیم سے ملاقات نہیں کریں گے، سندھ حکومت وقت ضائع کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے دکانیں کھولنے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی، سندھ تاجر اتحادجمیل پراچہ نے اعلان کیا کہ یکم رمضان سے تمام مارکیٹس کھول دیں گے۔

شرجیل گوبلانی کا کہنا تھا کہ حکومت کے کسی وزیر ،مذاکرتی ٹیم سے ملاقات نہیں کریں گے جبکہ الیکٹرونک ڈیلرزایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ سندھ حکومت وقت ضائع کررہی ہے، تاجروں اور مزدوروں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

صدر انجمن تاجران سندھ نے کہا کہ وفاق،سندھ حکومت تاجروں کا معاشی دیوالیہ نکالنا چاہتی ہے، مارکیٹس بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ، بجلی،پانی بل ،ٹیکسز دینےکی پوزیشن میں نہیں رہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبارکی اجاز ت نہیں، جو دکاندار بغیراجازت کاروبار شروع کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

خیال رہے سندھ حکومت نے منگل تک مارکیٹیں کھولنے سے متعلق وقت مانگا تھا جو کل رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا، تاہم اس محدود مدت میں حکومت نے کوئی پالیسی وضع نہیں کی۔

یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت اور روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دی تھی۔

Comments

- Advertisement -