ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

لاک ڈاون سے متعلق نیا نوٹیفکیشن، تاجر برادری کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تاجر برادری نے سندھ حکومت سے لاک ڈاون سے متعلق نئے نوٹیفکیشن میں عائد پابندیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انڈور ڈائننگ فوری کھولی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے لاک ڈاون سے متعلق نوٹیفکیشن پر تاجر برادری نے شدید احتجاج کیا ، آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما فیضان راوت نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا انڈور ڈائننگ فوری کھولی جائے، سندھ حکومت نے نوٹفکیشن جاری کرکے تاجر دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

فیضان راوت کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے لیے الگ قانون منظور نہیں ، کراچی اور حیدرآباد کے تاجروں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ، کراچی اور حیدرآباد کے تاجروں سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

تاجر رہنما نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد سے متعلق الگ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں ، لاک ڈاون کےنام پر بہت نقصان ہوچکا ہے ، سندھ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور وزیر اعلی سندھ محکمہ داخلہ کو ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دیں۔

خیال رہے محکمہ داخلہ کے نئے احکامات میں حیدرآباد ،کراچی میں انڈورڈائننگ پرپابندی برقرار رکھی گئی ، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آؤٹ ڈورڈائننگ کی رات 10بجے تک اجازت ہے جبکہ سندھ کےدیگرکے اضلاع میں 50فیصد آؤٹ ڈور اور انڈور ڈائننگ کی اجازت ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نئےنوٹیفکیشن کے ذریعے گزشتہ احکامات میں مذکورہ ترمیم کی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں