تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عید قریب آتے ہی کراچی کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

کراچی : عید قریب آتے ہی جوڑیا بازار کے ہول سیلر کو دھمکی آمیزخط موصول ہوا تاوان مانگنے والوں نے تاجر کو خط کے ساتھ 2 گولیاں بھی بھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی کراچی کے تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنا شروع ہوگئیں ، جوڑیا بازار کے ہول سیلرکو تاوان کیلئے دھمکی آمیز خط موصول ہوا، جس میں ایران کا فون نمبر دیا گیا ہے۔

تاوان مانگنے والوں نے تاجرکوخط کےساتھ پستول کی دوگولیاں بھی بھیجی ہیں ، خط سعد نامی جوڑیا بازار کے تاجر کو لکھا گیا ہے ، جس میں رابطہ کیلئے ایران کا ٹیلیفون نمبر دیاگیا ہے۔

خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگرجان پیاری ہےتواس نمبر پر واٹس ایپ کرو، تھوڑی بھی ہوشیاری کی تو گولی تیرے سر پر لگےگی۔

اس حوالے سے صدر آل سٹی تاجر اتحاد نے اعلی پولیس افسران سے رابطہ کر کے بتایا کہ تاجر سعد مسعود پان سگریٹ کا ہول سیل کاروبار کرتا ہے،تاجر کو رابطہ نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

آل سٹی تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی میں بھتہ خوری کے نئے گینگ کا انکشاف سامنے آیا تھا ، پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری نے بتایا تھا کہ ملزمان نے تاجر کو تین کروڑ کی بھتے کی پرچی کےہمراہ گولی بھیجوائی تھی اور بھتہ نہ دینے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی تھی۔

Comments

- Advertisement -