اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

تاجروں نے ہڑتال سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے تاجروں نےجمعہ سے مارکیٹوں میں 3 گھنٹےکی علامتی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرالائنس مارکیٹ مال ایسوسی ایشن  نے پہلے مرحلے میں صدر کی مارکیٹیں بند کرنےکا اعلان کیا ہے،

تاجر رہنما فہیم نوری کا کہنا ہے کہ کیپسٹی چارجز کےخلاف جمرات کو ہنگامی اجلاس بلا رہے ہیں جس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طےکریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں صدر کی مارکیٹیں بند کر دیں گے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے ٹیرف کو کم کرے تاکہ کاروبار کرنا ممکن ہو۔

تاجر دوست اسکیم پر آل کراچی تاجر اتحاد نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر عتیق میر نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال سمیت احتجاج کا آپشن استعمال ہوسکتا ہے رواں ہفتے مشاورت کے بعد احتجاج اور ہڑتال کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کسی ناقص العقل شخص ذہن کی اختراع ہے لیاقت آباد جیسی مارکیٹ میں تمام دکانوں کو 60 ہزار روہے ٹیکس نیٹ میں رکھا گیا ہے جو مہینہ کا 60 ہزار روپے کماتے ہیں وہ بھی 60 ہزار روپے کیسے ادا کریں گے ہم اس ٹیکس ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں