کراچی : شہر قائد کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر کار سوار شہری اور ٹریفک اہلکار میں چالان کرنے پر جھگڑا ہوگیا، ڈرائیور نے اہلکار کی وردی پھاڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق جھگڑے میں دیگر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی کار سوار ڈرائیور سے ہاتھا پائی کی، بعد ازاں ٹریفک پولیس کے دفتر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ کارڈرائیور نے چالان کرنے والے سب انسپکٹر پر تشدد کرکے اس کی وردی پھاڑدی اور شارع فیصل ٹریفک چوکی کے شیشے توڑ دیے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا کرنے والے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی روک کرچالان کیا گیا تھا، چالان کاٹنے پر ڈرائیور نے سب انسپکٹر جمعہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔