جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو گریبان سے پکڑ کر چالان کرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہریوں کو گریبان سے پکڑ کر چالان کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں شہریوں کو گریبان سے پکڑ کر چالان کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، شہریوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بدسلوکی کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ٹریفک پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گریبان سے پکڑ کر کھینچ رہے ہیں۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود الرشید کو معطل کرتے ہوئے لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود الرشید کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اہلکار نے شہری سے بداخلاقی کا رویہ اختیار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں