کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار شہری کو موٹر سائیکل سمیت لفٹر میں ڈال کر لے گئے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پاسپورٹ آفس کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اور لفٹر کے عملے نے شہری کو موٹر سائیکل سمیت گاڑی میں ڈالا اور ساتھ لے گئے۔
شہری اپنی موٹر سائیکل اٹھانے سے منع کرتا رہا لیکن ٹریفک پولیس اہلکار نے اس کی ایک نہ سنی۔
- Advertisement -
واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے متعلقہ ڈی ایس پی ٹریفک کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری پہلے لفٹر کے آگے لیٹ گیا تھا بعد میں وہ موٹر سائیکل پر ہی بیٹھ گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ شہری کو چوکی پر معافی نامہ جمع کروانے کے بعد موٹر سائیکل واپس کردی گئی ہے۔