اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہر قائد میں ٹریفک جام : پولیس لاچار، شہریوں کو کوئی ڈر نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک مسائل کی ایک بڑی وجہ شہری خود بھی ہیں جنہیں چالان کا کوئی خوف نہیں، ٹریفک پولیس  بھی لاچار نظر آتی ہے، حد تو یہ ہے کہ زیبرا کراسنگ صرف سفید پٹیاں بن کر رہ گئی ہیں۔

traffic3

کراچی میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ یا بائیک رائیڈنگ معمول کی بات ہے، کم راستہ طے کرنے کے چکر میں عوام ٹریفک قوانین کو صرف نظر انداز کرتے ہیں بلکہ انکی دھجیاں اڑا دیتے ہیں جس کے بعد گماں ہوتا ہے شہری ٹریفک قوانین ہی بھول گئے۔

traffic1

اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹریک پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کو سدھارنے کے لیے چالان کی رقم بڑھادی کہ شاید مسئلہ حل ہوجائے مگر دوسری جانب شہری بھی سوال کررہے ہیں کہ انہیں بغیر رشوت کے میرٹ پر ڈارئیونگ لائسنس ملنا کب شروع ہوں گے۔

traffic2

دوسری جانب شہر میں ٹریفک جام کی ایک اور اہم وجہ ہیوی ٹریفک ہے، دن کے اوقات میں شاہراوں پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں