کراچی: سپرہائی وے کاٹھور ایم تھری کے قریب ٹریلر نے راہ گیر کو کچل دیا اور ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے کاٹھور ایم تھری کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ نردیش کمار کے نام سے ہوئی تاہم لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی : واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا
متوفی گڈاپ ٹاؤن میمن گوٹھ کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
یاد رہے کراچی میں قوانین اورقواعد کے باوجود ہیوی وہیکل کو لگام نہیں ڈالی جاسکی، گذشتہ روز سعدی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا، شہری کی شناخت تنویر کےنام سے ہوئی۔
ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹینکرتحویل میں لے تحقیقات شروع کردی تھیں۔