بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چلتی ٹرین میں‌ رقص کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت میں تبدیلی کے بعد محکمہ ریلوے کی ٹرین میں‌ انوکھےکارنامے کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

اے آر وائی نیوز کے مطابق چلتی ٹرین میں خواجہ سرا کے رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی واقعے پر تاحال ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں‌ لیا گیا ہے.

  ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ مجرے محکمہ ریلوے کی نجی شعبے کی ٹرینوں‌ میں‌ تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں.

نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آی پی ٹرین تیز گام میں خوجہ سراوں کی رقص و سرور کی محفل سجائی گئی جبکہ کچھ عرصہ قبل نجی شعبے کی ہی ٹرین زکریا ایکسپریس میں‌ خاتون سے زیادتی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں.

تیز گام کی ڈائننگ کار میں خواجہ سرامون سون کی بارشوں کے دوران ٹرین انتظامیہ اور مسافروں کے سامنے رقص‌ میں‌ مصروف نظر آئے.

ٹرین مینجر نے ڈائئنگ کار میں خواتین اور بچوں کی موجودگی میں رقص کی محفل سجائی گئی جس کا تاحال ٹرین انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیا ہے.

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا

بعدازاں ترجمان ریلوے کا بتانا ہے کہ واقعے کا وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا کہا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں