The news is by your side.

Advertisement

کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج : پہلے منصوبے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد اکتوبر میں رکھا جائے گا

کراچی : کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج میں شامل پہلے منصوبے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد اکتوبر میں رکھا جائے گا، منصوبے کی فزیبلٹی اور دیگر دستاویزی امورمنظور ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج پرمزید پیشرفت ہوئی ، کراچی میں وفاقی ،صوبائی حکومتوں کےمیگا منصوبوں کا آغازہونے جارہا ہے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج میں شامل پہلا منصوبہ اکتوبر سےشروع ہوگا، اکتوبر میں ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت مکمل ہوگا۔

ملیرایکسپریس وے منصوبے کی فزیبلٹی اور دیگر دستاویزی امورمنظور ہوچکے ہیں جبکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج میں شامل کورنگی ابراہیم حیدری شاہراہ، پیپلزاسکوائر نومبر میں کھول دیا جائے گا۔

قائدآبادبراستہ کورنگی نمائش چورنگی یلو لائن منصوبہ شروع کیاجائےگا ، بس منصوبہ عالمی بینک کی شراکت سے شروع ہوگا ، یلو لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد دسمبرمیں رکھا جائے گا۔

وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی ڈولپمنٹ پیکج پرتیزی سےکام ہوگا، سندھ حکومت کراچی کی اہمیت کو بخوبی جانتی ہے، کراچی میں نکاسی آب کو ورلڈ بینک کے تعاون سے بہتربنایا جائےگا۔

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقی ہونی چاہئے تاکہ عوام کےلیےبہتری ہو، بھنڈار جزیرے پر ترقی کیلئے ہم تعاون کریں گے ، ایسی ترقی قبول نہیں جوسندھ کےعوام کےمفادمیں نہ ہو، ترقیاتی کام میں عوام کےمفادات اور ترقی کومدنظر رکھاجائے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جب ذوالفقار آباد کی تعمیر کامنصوبہ بنایا گیا تھا اس وقت بھی کافی تنقید ہوئی ، ترقی کی راہ کو کہیں بھی روکا نہیں جاسکتا، و عوامی مفادات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں