بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کراچی : ساڑھے 3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :ڈی آئی جی سید علی رضا نے ساڑھے تین کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان سے متعلق بتایا کہ گرفتار ملزمان کباڑ کا کاروبار کرتے ہیں اور کباڑ اکٹھا کرنے کی آڑ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث2ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

سید علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کباڑ کا کاروبار کرتے ہیں، ملزمان کباڑ اکٹھا کرنے کی آڑ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ دونوں ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمان ڈیڑھ ماہ قبل جلال آباد سے اسلام آباد آئے۔

سید علی رضا نے کہا ملزمان نے گزشتہ روزصبح جی سکس تھری میں واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی کا سامان جنگل میں چھپا رکھا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گھر والوں کو زدوکوب بھی کیا، واردات میں ساڑھے 3کروڑ مالیت کی جیولری اور نقدی لوٹی گئی تھی۔

یاد رہے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گھرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی تھی، ڈاکو ایک کروڑ روپے کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

واردات میں میں ڈاکوؤں نے 95 لاکھ سے زائد نقدی، لاکھوں روپے کا سونا لوٹا اور باآسانی بھاگ نکلے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں